کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو مندی کا رجحان غالب آگیاجس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی41ہزار کی نفسیاتی حد گرگئی اور انڈیکس339.69پوائنٹس کی کمی سے40731.61پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ حصص فروخت کے دباوٗ کے باعث60.76 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی
گئی جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاروں کو 47ارب 75کروڑ57لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی جمعرات کی نسبت62لاکھ 16ہزار شیئرز کم رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا لیکن تھوڑی دیر بعد ہی امریکی انتخابات میں بے یقینی کی کی کیفیت کے باعث سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا دباوٗ بڑھ گیا جس کے نتیجے میں مندی چھاگئی اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس41ہزار کی حد بھی برقرار نہ رہ سکی مندی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 339.69پوائنٹس کی کمی سے40731.61پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس 161.46پوائنٹس کی کمی سے17081.79پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 181.12پوائنٹس کی کمی سے28667.51پوائنٹس کی سطح پرآ گیا۔گزشتہ روزمجموعی طور پر390کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے132کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 237میں کمی اور 21کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مندی کے باعث سرمائے کا مجموعی حجم75کھرب 84ارب 65کروڑ4لاکھ روپے سے گھٹ کر75کھرب36ارب89کروڑ47لاکھ روپے ہو گیا۔قیمتوں میں اتار چڑھاوٗکے اعتبار سے کولگیٹ پامولو،سیپ ہائر ٹیکس،آئی لینڈ ٹیکسٹائیل اور نیسلے پاکستان
سرفہرست رہے جس میں کولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمت73.89روپے کے اضافے سے 2849.90روپے اورسیپ ہائر ٹیکس61.87روپے کے اضافے سے911.88روپے ہوگئی جب کہ آئی لینڈ ٹیکسٹائیل86.67روپے کی کمی سے 1068.95روپے اور نیسلے پاکستان 50.01روپے کی کمی سے6299.99روپے ہوگئی۔