لاہور( این این آئی )سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان نادہندہ گاڑیوں کیخلاف آپریشن کے دوران اب تک سب سے زیادہ ای چالان کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو دھر لیا ۔ ترجمان سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق گاڑی نے160 مرتبہ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کی،
گاڑی پر 78 ہزار سے زائد کا جرمانہ عائد ہے ، گاڑی تھانے میں بند کروا دی گئی ،مہم میں اب تک 15 ہزار سے زائد ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے کاغذات کو قبضہ میں لیا گیا۔سٹی ٹریفک پولیس کی 17 ٹیمیں ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی بھی کررہی ہیں