اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

آٹا پاکستانیوں کی پہنچ سے دور، قیمتیں کہاں سے کہاں تک جا پہنچیں؟حکومت کا خود اعتراف، اعدادو شمار جاری

datetime 10  اکتوبر‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی)وفاقی ادارہ شماریات نے ملک کے تمام بڑے شہروں میں آٹا کی قیمتوں کے اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں، جس کے مطابق آٹا کراچی میں سب سے زیادہ مہنگا ہے۔یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے پہلے ہفتے کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں آٹے کے

20 کلو تھیلے کی قیمت 1500 روپے تک پہنچ چکی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق کراچی میں آٹا 75 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے، شہر قائد میں ایک ہفتے کے دوران آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 140 روپے مہنگا ہوا۔رپورٹ کے مطابق یکم اکتوبر کو کراچی میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1360 روپے تھی جو اب 1500 تک پہنچ چکی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق حیدر آباد میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1360، سکھر میں 1300، لاڑکانہ میں 1280 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی میں میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 860 روپے ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 900 روپے میں دستیاب ہے جبکہ اتنے ہی وزن کا تھیلا پشاور میں 1350 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔بنوں میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1320 اور کوئٹہ میں اس کی قیمت 1220 روپے تک پہنچ چکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…