اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان اسٹا ک مارکیٹ میں اتار چڑھاوٗ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد تیزی غالب آگئی ،سرمایہ کاری مالیت کتنے اربوں تک بڑ ھ گئی

datetime 6  اکتوبر‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی ) پاکستان اسٹا ک مارکیٹ میں منگل کو اتار چڑھاوٗ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد تیزی غالب آگئی جس کے نتیجے میںکے ایس ای100 انڈیکس 55پوائنٹس کے اضافے سے39127.48پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ59فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 15ارب42کروڑ10لاکھ روپے بڑھ گئی

تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم پیرکی نسبت39لاکھ 8ہزار شیئرز کم رہا۔ گزشتہ روز ٹریڈٖنگ کاآغاز مثبت زون میں ہوا جس کے باعث ابتدائی اوقات میں تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 39344پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاںسرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل کے زیر اثر حصص فروخت کا دباوٗ بڑھنے کے سبب تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور انڈیکس 39ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے38570پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیاتاہم بعد میں ریکوری آئی اور 39ہزارکی نفسیاتی حد بحال ہوگئی اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 55.01پوائنٹس کے اضافے سے39127.48پوائنٹس پر بند ہواجب کہ کے ایس ای 30انڈیکس 8.48پوائنٹس کے اضافے سے16594.97پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 61.73پوائنٹس کے اضافے سے27857.43پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر400کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے236کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ146میں کمی اور18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ73کھرب 32ارب 80کروڑ70لاکھ روپے سے بڑھکر 73کھرب48ارب22کروڑ80لاکھ روپے ہو گیا ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے سیپ ہائر فائبر50.05روپے کے اضافے سے 732.05روپے اورہینو موٹرز39.50روپے کے اضافے سے 704.32روپے ہوگئی جب کہ نیسلے پاکستان82.50روپے اورسروس انڈسٹریز30.78روپے کی کمی سے باالترتیب 6517.50روپے اور710.75روپے ہوگئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…