اسلام آ باد (مانیٹرنگ ڈیسک ) بجلی ا ورگیس صارفین پر اضافی ڈیڑھ سو ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری کر لی گئی ہے ۔ سوال یہ ہے کہ کیا بجلی اور گیس مزید مہنگی ہوگی ؟ یہ فیصلہ وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کل منگل کو کرے گی۔روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کے مطابق بجلی،گیس مہنگی کرنے سے آئی ایم ایف پروگرام بحالی کی راہ بھی ہموار ہو گی۔ ذرائع کے مطا بق بجلی اور
گیس مہنگی کرنے کا معاملہ کابینہ کے ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔ گھریلو صارفین کیلئے بجلی 1.62روپے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کی تجویز پر غور ہوگا۔ کمرشل،صنعتی صارفین کیلئے بجلی 2.63 روپے تک مہنگی کرنے کی تجویز پیش کی جائے گی ۔ ماہانہ 200 یونٹ والے صارفین کیلئے بجلی 32 پیسے مہنگی کرنے پر غور ہوگا ۔ کابینہ میں گیس 15 فیصد تک مہنگی کرنے کی تجویز بھی پیش کی جائے گی ۔