اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

آٹا بحران کا جن بوتل سے باہرنکل گیا‘بحران شدت اختیار کر گیا

datetime 2  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قصور(این این آئی) ریاست مدینہ کے دعویداروں کے وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے‘ زمیں نگل گئی یا آسماں کھا گیا‘ آٹا بحران کا جن بوتل سے باہر‘ حکمرانوں نے پھر سے غریب عوام کو آٹے کا گداگر بنا دیا ‘ضلع قصور میں آٹا بحران شدد اختیار کر گیا غریب یومیہ مزدوری کرنے والی عوام بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے مزدوری ڈھونڈیں یا پورا پورا دن لائنوں میں لگ کر بلیک میں آٹا حاصل کرنے کیلئے

دھکے کھائیں بے آسرا غریب عوام کی زندگی عذاب میں مبتلا ، کوئی پرسان حال نہیں جائیں تو جائیں کہاں۔تفصیلات کے مطابق ملک چلانا موجودہ حکومت کے بس کی بات نہیں کیونکہ آٹا بحران کا جن بوتل سے باہر‘ ریاست مدینہ کے دعویداروں کیلئے کھلا چیلنج بن گیا حکمرانوں  نے پھر سے غریب عوام کو آٹے کا گداگر بنا دیا آٹا بحران شدد اختیار کر گیا غریب یومیہ مزدوری کرنے والی عوام بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے مزدوری ڈھونڈیں یا پورا پورا دن لائنوں میں لگ کر بلیک میں آٹا حاصل کرنے کیلئے دھکے کھائیں‘ بے یارو مددگار، بے آسرا غریب عوام کی زندگی عذاب میں مبتلا، کوئی پرسان حال نہیں جائیں تو جائیں کہاں علاوہ ازیں دیگر ضروریات زندگی کے زیر استعمال ادویات، کھانے پینے کی تمام تر اشیاء  سبزی، دالیں، دودھ دہی، چینی، چائے پتی، پھلوں میں آے دن قیمتوں میں عدم استحکام اور مسلسل اضافے کے باعث راتوں رات قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں پیاز، ٹماٹر، لہسن ، ادرک، لیمن دیگر مثالہ جات، کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ سے غریب کی کمر ٹوٹ گئی یومیہ دیہاڈیدار مزدور اپنے بچوں کو دال روٹی مہیا کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں یہی وجہ ہے کہ غریب عوام کے مسائل دن بدن بڑھ رہے ہیں متاثرین شہر کے مختلف علاقوں، کوٹ فتح دین، کوٹ اعظم خان، شہباز روڈ، جناح کالونی، غوثیہ کالونی، روڈ کوٹ، پرانا لاری اڈا،قادر آباد، ڈنگی پورہ، بستی چپ شاہ،کالج روڈ، کوٹ عثمان خان،کوٹ رکن دین خان، دوسہرا گراؤنڈ، موری گیٹ،کوٹ غلام محمد خان،کوٹ علی گڑھ، کوٹ قتل گڑھی،بھسرپورہ، بستی صابری، کوٹ مراد خان، بستی چراغشاہ،بستی برات شاہ۔سلامت پورہ۔روڈ کوٹ دیگر علاقوں میں آٹے کی عدم دستیابی سے عوام شدید ذہنی و جسمانی پریشان میں مبتلا ہیں متاثرین شہریوں، عوامی، فلاحی، سماجی سربراہان، سول سوسائٹی حلقوں، ڈسڑکٹ بار کے سینئر ووکلا نے حکام بالا، ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈیوٹی مجسٹریٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ آٹے کی بحران پر قابو پایا جائے یہ ریاست کی زمہ داری ہے کہ عوام کو فوری ریلیف دیتے ہوئے خود ساختہ مہنگائی کو روکا جائے اور سرکاری نرخوں پر آٹا اور سبزیاں فروخت نہ کرنے والے دوکانداروں کے خلاف سخت سے کاروائی عمل میں لائی جائے ریاست کیطرف سے غریب عوام کو بھی جینے کا بنیادی حق میسر ہو سکے-

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…