کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں کا ایک بار پھر پر لگ گئے ۔ 400روپے مزید مہنگا ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد نے کہا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے
اضافے کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 12 ہزار روپے ہوگئی۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 342 روپے اضافے کے بعد 95 ہزار 21 روپے ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں اور سونے کی 1883 ڈالر فی اونس پر ٹریڈنگ ہوئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا21ڈالر کے اضافے سے 1887ڈالر پر جا پہنچا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 800روپے کے اضافے سے 1لاکھ12ہزار100روپے کا ہو گیا اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 686روپے کے اضافے سے 96ہزار108روپے پر آ گئی تھی ۔