کراچی(این این آئی) اپوزیشن لیڈرمیاں شہباز شریف کی گرفتاری سے سیاسی درجہ حرارت بڑھنے کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ پیر کو شدید مندی کی لپیٹ میں آگئی اور کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے ایس ای100انڈیکس41ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی گرتے ہوئے960.28پوائنٹس کی کمی سے40740.95پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا جب کہ مارکیٹ سے سرمایہ نکالنے
کے دباوٗ کے باعث 83.97فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں گر گئیں جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو ایک کھرب64ارب22کروڑ69لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا لیکن اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد سیاسی لحاظ سے غیر مستحکم صورتحال کے باعث سرمایہ کاروں نے حصص فروخت کرنے شروع کردئے جس کے نتیجے میں مندی چھاگئی اور کے ایس ای 100انڈیکس 41کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی سے 40640پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں 100پوائنٹس کی ریکوری آئی لیکن مندی غالب رہی اورکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس960.28پوائنٹس کی کمی سے 40740.95پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30 انڈیکس354.17 پوائنٹس کی کمی سے 17251.51پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس622.48پوائنٹس کی کمی سے290.48پوائنٹس کی سطح پرآگیا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر418کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 57کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 351میں کمی اور 10کمپنیو ں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مندی کے باعث سرمائے کا مجموعی حجم78کھرب18ارب84کروڑ19لاکھ روپے سے گھٹ کر76کھرب54ارب61کروڑ50لاکھ روپے ہوگیا۔قیمتوں میں اتار چڑھاوٗکے لحاظ
سے سیپ ہائرکے حصص کی قیمت 42.92روپے کے اضافے سے927.99روپے اورمچلز فروٹ 351.44روپے کے اضافے سے 351.44روپے ہوگئی جب کہ رفحان میظ100روپے کی کمی سے 8300روپے اورکولگیٹ پامولو98.99روپے کی کمی سے 3050روپے کے ساتھ نمایاں رہے۔