منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستانی روپے کی قدر میں حیرت انگیز اضافہ ایک ہفتے کے دوران ڈالر، یورو اور پائونڈ کو تنزلی کا سامنا

datetime 27  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں گزشتہ ہفتے ڈالر یورو اور پائونڈ کو تنزلی کا سامنا رہا، گزشتہ دوماہ میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ 805 ملین ڈالر سرپلس ہونے اور ترسیلات زر میں اضافے سے روپے پر دبائومحدودرہا۔درآمدات میں کمی کی وجہ سے بھی

زرمبادلہ کی طلب محدود رہی حالانکہ ہفتے وار کاروبار کے دوران بیرونی ادائیگیوں کے باعث ڈالر کی قدر 166 روپے سے تجاوز کرگئی تھی لیکن رسد برقرار رہنے سے ڈالر کی قدر میں دوبارہ تنزلی ہوئی۔گزشتہ ہفتے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 4 پیسے گھٹ کر 165 روپے 79 پیسے پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 166.20 روپے پر مستحکم رہی۔ انٹربینک میں یورو کرنسی کی قدر مجموعی طور پر 3 روپے 41 پیسے گھٹ کر 193 روپے 22 پیسے پر آگئی۔اوپن مارکیٹ میں یورو کرنسی کی قدر 3 روپے کی کمی سے 194 روپے ہوگئی۔ انٹر بینک مارکیٹ میں برطانوی پائونڈ کی قدر 3.55 روپے گھٹ کر 211.69 روپے ہوگئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں برطانوی پائونڈ کی قدر 3.50 پیسے گھٹ کر 213 روپے ہوگئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…