بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار، سرمایہ کار اربوں لٹا بیٹھے

datetime 25  ستمبر‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی مندی کا رجحان برقرار رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مزید105.14پوائنٹس کی کمی سے41701پوائنٹس کی سطح پرآ گیااور56.44فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 10ارب22کروڑ85لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا

پڑاتاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی جمعرات کی نسبت 1لاکھ 32ہزارشیئرززائد رہا۔گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے مخصوص منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی کے باعث تیزی دیکھنے میں آئی جس کے باعث دوران ٹریڈنگ کے ایس ای 100انڈیکس42ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم بعد ازاں حصص فروخت کا دباوٗ بڑھنے سے مندی چھاگئی جس کی وجہ سے 42ہزار کی نفسیاتی حد پھر گرگئی اورکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس105.14پوائنٹس کی کمی سے 41701.23پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30 انڈیکس52.86 پوائنٹس کی کمی سے 17605.68پوائنٹس پر آگیاجب کہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 38.77پوائنٹس کے اضافے سے29636.11پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر411کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 161کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 232میں کمی اور 18کمپنیو ں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مندی کے باعث سرمائے کا مجموعی حجم78کھرب8ارب61کروڑ34لاکھ روپے سے گھٹ کر78کھرب18ارب84کروڑ19لاکھ روپے ہوگیا۔قیمتوں میں اتار چڑھاوٗکے لحاظ سے یونی لیور فوڈزکے حصص کی قیمت 1040روپے کے اضافے سے15ہزارروپے اورنیسلے پاکستان178.75روپے

کے اضافے سے 6790روپے ہوگئی جب کہ مری بریوری 48.75روپے کی کمی سے 601.25روپے اورپریمیئر شوگر28.99روپے کی کمی سے 430.01روپے کے ساتھ نمایاں رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…