منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

امریکی ڈالر کی فروخت میں اچانک بڑا اضافہ، 40 لاکھ ڈالر یومیہ فروخت اب کہاں پہنچ گئی؟حیرت انگیز وجہ سامنے آ گئی

datetime 20  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) کرنسی ڈیلرز نے کہا ہے کہ انسداد منی لانڈرنگ بل کے پاس ہونے کے ساتھ ہی مارکیٹ سے بغیرلائسنس والے منی چینجرز غائب ہوگئے ہیں، جس کے باعث امریکی ڈالر کی فروخت میں 30 سے 40 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔فاریکس ایسوسی ایشن پاکستان کے

صدر ملک بوستان نے اس ضمن میں بتایاکہ گزشتہ 2 روز کے دوران کاؤنٹرز پر ڈالر کی فروخت تقریباً60سے 70لاکھ ڈالر یومیہ تک پہنچ گئی ہے جبکہ عام طور پر یہ 40 لاکھ ڈالر یومیہ تھی۔انہوں نے کہا کہ غیرلائسنس منی ایکسچینجر میں خوف بہت زیادہ ہے جس نے اوپن مارکیٹ میں لیکویڈیٹی میں اضافہ کردیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے ایک غیرلائسنس یافتہ منی چینجر کو سزا دی گئی ہے جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ حکومت ملک میں کرنسی کی اسمگلنگ اور غیرقانونی تجارت کی لعنت کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔کرنسی ڈیلر جمال ابراہیم نے بتایاکہ انسداد منی لانڈرنگ قانون سازی سے کرنسیز کی اسمگلنگ رکے گی، غیرقانونی تجارت پر پابندی ہوگی، اوپن مارکیٹ اور بینکوں میں ڈالر اور دیگر کرنسیز میں اضافہ ہوگا جبکہ اس سے ایکسچینج ریٹ میں بھی استحکام آئے گا۔اس حوالے سے ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن پاکستان کے سابق جنرل سیکرٹری ظفر پراچہ نے بتایاکہ قانون سازی یقیناً کرنسی مارکیٹ میں تبدیلی لائے گی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کرنسیوں کی غیرقانونی تجارت اور اسمگلنگ کے لیے واضح خطرہ ہے اور میں سمجھتاہوں کہ حکومت اس غیرقانونی کاروبار کو برداشت نہیں کرے گی جو پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈال دے۔ظفر پراچہ نے کہاکہ قانون سازی میں ترامیم کی منظوری ملک کو گرے لسٹ سے نکالنے میں مدد گار ثابت ہوسکتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…