پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی،سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ

18  ستمبر‬‮  2020

کراچی (این این آئی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو اتار چڑھاوٗ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد تیزی غالب آگئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 170پوائنٹس کے اضافے سے بڑھ کر42504.76پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ44.12فی صد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری

مالیت23ارب 67کروڑ31لاکھ روپے بڑھ گئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی جمعرات کی نسبت1.46فیصد زائد رہی۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز منفی زون میں اور سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا دباوٗ بڑھنے کے باعث کے ایس ای100 انڈیکس42234پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا تاہم بعد ازاں نچلی سطح پر آئی قیمتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خریداری شروع ہوئی جس کے باعث انڈیکس42554پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد میں مزکورہ سطح برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی غالب آگئی اورکے ایس ای100انڈیکس 170پوائنٹس کے اضافے سے42504.76پوائنٹس اور کے ایس ای30انڈیکس102.45پوائنٹس کے اضافے سے18046.26پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرذ انڈیکس 101.79پوائنٹس کے اضافے سے30167.01پوائنٹس پر بند ہوا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت79کھرب21ارب 73کروڑ93لاکھ روپے سے بڑھ کر79کھرب45ارب41کروڑ24لاکھ روپے ہوگئی۔گزشتہ روز مجموعی طور پر417کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 184کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 210میں کمی اور 23کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے نیسلے پاکستان کے بھاؤ میں 112.32روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص

کی قیمت 6993.33روپے ہو گئی اسی طرح30.36روپے کے اضافے سیپ ہائر فائبر کے حصص کی قیمت706.37روپے ہو گئی جبکہ پریمیئر شوگرکے حصص کی قیمت میں 40روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکی حصص کی قیمت 510روپے ہو گئی اسی طرح پاک ٹوبیکو 30روپے کی کمی سے 1700روپے پر آ گئی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…