اسلام آباد(آن لائن) وزارت پورٹ اینڈ شپنگ نے بقایا جات کی ادائیگی کے لئے 7 سرکاری اداروں کو نوٹسز بھیج دیئے ہیں ان اداروں کے سربراہوں نے گوادر میں لگثرری کمرے اور دیگر اخراجات کئے اور گوادر میں موجیں اڑائیں ہیں ۔ عدم ادائیگی کرنے والوں میں
چیئرمین نادرا جنہوں نے 3کمرے بندرگاہ پر ذاتی استعمال میں رکھے اور لاکھوں روپے ادا بھی نہیں کئے ۔ بورڈ آف انویسمنٹ کے چیئرمین نے جی پی اے اولڈ میں کمرہ بک کرایا ۔ کسٹم حکام نے 2 کمرے بک کرائے ۔ نیوگوادر ایئرپورٹ کے حکام نے بھی کمرے کرایہ پر رکھے ۔ لاکھوں روپے ادا نہیں کئے ۔ اینٹی نارکوٹکس حکام نے بھی 2 کمرے بک کرائے اور ہزاروں روپے واپس نہیں کئے ۔ جبکہ چیمبر آف کامرس کے ممبران نے بھی لگثرری رہائش گاہیں استعمال کر کے کرایا ادا نہیں کیا ۔ یہ نوٹسسز متعلقہ حکام کو بقایا جات کی وصولی کیلئے بھیجے گئے ہین تاہم ان اداروں نے ابھی تک ادائیگی نہیں کی ہیں ۔