پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

حکومت پاکستان اب خود بھنگ کاشت کرے گی ‎‎ بھنگ کی پیداوار کے لیے بہترین ریجن کا انتخاب کر لیا گیا

datetime 3  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پوٹھوہار ریجن بھنگ کی پیداوار کے لیے بہترین ریجن ہے، حکومت اب خود بھنگ کی کاشت کرے گی۔ اپنے بیان اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے ایک سال میں اپنی ہیئت ہی بدل دی ہے، جو ترجیحات شروع میں طے کی تھیں کافی حد تک پوری کر لی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کوشش ہے اسلام آباد وہ پہلا شہر ہو جہاں تمام پبلک ٹرانسپورٹ الیکٹرک ہو، دو کمپنیوں کے 50 ملین ڈالر کا الیکٹرک بسوں کا منصوبہ شروع ہوا ہے، 120 الیکٹرک بسیں اسی سال درآمد کی جائیں گی، خواتین کے لیے الیکٹرک بائیک لا رہے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ آئندہ سال الیکٹرک بسوں کی پاکستان میں اسیمبلنگ کی جائے گی، ہم 10 سال میں قابل تجدید انرجی بنا سکیں گے، ہم اگلے دس سالوں میں اپنی بجلی اور اپنی بیٹریز بنا رہے ہوں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ روز ہمیں صنعتی طور پر بھنگ کے پودوں کے استعمال کا لائسنس ملا ہے، بھنگ کے حوالے سے پاکستان کی افغانستان کے حوالے سے تاریخ رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ 2016 کے بعد ایک انقلابی ریسرچ بھی سامنے آئی کہ بھنگ میں موجود عنصر کے اثرات شدید درد کے مریضوں کے لیے اہم کردارادا کرتے ہیں، چین اب 40 ہزار ایکٹر، کینڈا 1 لاکھ ایکٹر پر بھنگ کی کاشت کر رہا ہے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ بھنگ کے پودے سے فائبر بھی بنتا ہے جو ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے مفید ہے، کپاس کی پیداوار کم ہونے پر بھنگ کا پودا اس کی ضروریات کو پورا کر سکے گا۔فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت فی الحال خود بھنگ کی پیداوار پر مزید ریسرچ اور سیف گارڈ طے کرے گی، یہ پودا حکومت خود پیدا کرے گی۔وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ بھنگ کی مارکیٹ 1 بلین ڈالر اگلے تین سالوں میں دے سکیں۔انہوں نے کہاکہ پوٹھوہار کے علاقے کی آب و ہوا بھنگ کی پیداوار کے لیے موزوں ہے، بھنگ کا ادویات کی پیدوار میں استعمال ہو گا۔انہوں نے کہا کہ بھنگ سے کینسر کی ادویات اور ایتھلیٹس کے لیے آئل بھی بن رہا ہے، یہ بھنگ کی فیملی سے ضرور ہے لیکن بھنگ نہیں ہے، یہ پودا گھول کر بھی پی لیں گے تو کوئی اثر نہیں ہو گا۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…