جمعہ‬‮ ، 05 ستمبر‬‮ 2025 

سونے کی قیمت دھڑم سے نیچے گرگئی پاکستانی تاریخ کی سب سے بڑی کمی

datetime 15  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ کچھ عرصے کے دوران پاکستان سمیت عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں نے تاریخ کے تمام ہی ریکارڈ توڑ ڈالے تھے،عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 2 ہزار ڈالرز کی سطح بھی کراس کر گئی تھی جبکہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 30 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی تھی۔

تاہم رواں ہفتے کے دوران عالمی اور پاکستانی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 13 ہزار روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ رواں ہفتے کے دوران صرف 4 روز کاروبار ہوا۔ کاروبار کے آخری روز یعنی جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت مزید 1ہزارروپے کی کمی سے ایک لاکھ19ہزار روپے کی سطح پر آگئی تھی۔ جبکہ 858روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ2ہزار23روپے ہو گئی۔ رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے، دوسرے کاروباری روز 2 ہزار 900 روپے، جبکہ تیسرے کاروباری روز 6 ہزار 100 روپے کی کمی ہوئی تھی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…