منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

ریسٹورنٹس انڈسٹری میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری ڈوبنے سے بچائی جائے،ریسٹورنٹس مالکان کی حکومت سے بڑی اپیل

datetime 12  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)آل پاکستان ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن ( اپرا) کے کنوینر اطہر چاؤلہ نے سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کی پابندیاں نرم کرتے ہوئے صوبے بھر کے تمام ریسٹورنٹس رات 10 بجے تک کھولنے کی اجازت دینے کا خیرم مقدم کیا ہے تاہم ریسٹورنٹس کھولنے کے دورانیے کو ناکافی قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اپیل کی ہے کہ ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی 24گھنٹے ریسٹورنٹس کھولنے،

ٹیبل سروس اور ٹیک اوے کی اجازت دی جائے۔اطہر چاؤلہ نے اپیل میںکہا کہ سندھ حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے تمام ریسٹورنٹس رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے جہاں ٹیبل سروس بھی ہوگی اور ریسٹورنٹس میں کھانے کا آرڈر رات 9 بجے تک لیاجاسکے گاجبکہ ہفتے کی رات ریسٹورنٹس رات 11 بجے تک کھولے جاسکیں گے نیز شہری ریسٹورنٹس سے ہفتے کے 6 دن رات 10 بجے تک کھانالے کرجاسکیں گے اور ہفتے کی رات 11 بجے تک کھانا ٹیک اوے کیا جاسکے گاجبکہ تمام ریسٹورنٹس میں کورونا کے حوالے سے ضابطہ کار پر عمل لازمی ہوگا اور گاہکوں کے درمیان 3 فٹ کا فاصلہ لازمی رکھنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ کرونا وباسے بچاؤ کے لیے ریسٹورنٹس پہلے ہی سندھ حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کررہے ہیں تاہم حکومت کی جانب سے دیگر صوبوں کے برعکس صوبہ سندھ میں24گھنٹے کی بجائے محدود دورانیے یعنی رات 10بجے تک ریسٹورنٹس کھولنے کی پابندی سے ریسٹورنٹس مالکان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ کرونا کے باعث لاک ڈاؤن کے نتیجے میں ریسٹورنٹس انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے او ر اربوں روپے کی سرمایہ کاری ڈوبنے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔اطہر چاؤلہ نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اپیل کی کہ سندھ حکومت ریسٹورنٹس انڈسٹری سے وابستہ افراد کو خطیر مالی نقصانات سے بچانے کے لیے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے اورملک کے دیگر حصوں کی طرح صوبہ سندھ میں بھی ریسٹورنٹس 24گھنٹے کھولنے ،ٹیبل سروس اور ٹیک اوے کی اجازت دی جائے۔

موضوعات:



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…