اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، سندھ صرافہ بازارجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 32 ہزار روپے ہوگئی اور یہ نئی قیمت
ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح پر ہے۔ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق 10گرام سونے کی قیمت 2144 روپے بڑھ کر 113169 روپے ہے جب کہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 4 ڈالر اضافے سے 2054 ڈالر فی اونس ہے۔