ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

کرونا کی عالمی وباکے باعث پاکستان کی برآمدات پر چھائے کالے بادل چھٹنا شروع ہوگئے، مشیر تجارت نے بڑی خوشخبری سنادی

datetime 4  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) کرونا کی عالمی وباکے باعث پاکستان کی برآمدات پر چھائے کالے بادل چھٹنا شروع ہوگئے ہیں۔ وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادو شمار کے مطابق جولائی 2020 کے دوران ملکی بر آمدات میں 5.80 فیصد اضافہ ہوا،جولائی 2020 کی برآمدات ایک ارب   99 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہیں

جبکہ جولائی 2019 میں  ایک ارب 89 کروڑ ڈالر کی مصنوعات برآمد کی گئی تھیں،جولائی 2020 میں درآمدات میں 4.20 فیصد کمی واقع ہوئی، جولائی 2020 میں 3 ارب 54 کروڑ ڈالر کی مصنوعات درآمد کی گئیں جبکہ جولائی 2019 میں 3 ارب 70 کروڑ ڈالر کی مصنوعات درآمد کی گئی تھیں۔ برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی کے سبب نئے مالی سال کے پہلے مہینے کا تجارتی خسارہ 14.70 فیصد کم رہا۔جولائی 2020 کا تجارتی خسارہ ایک ارب 54 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہا ،جولائی 2019 میں ایک ارب 80 کروڑ 8 لاکھ ڈالر کا تجارتی خسارہ درپیش تھا ۔مشیر تجارت عبدالرازق داؤد نے برآمدات میں اضافہ کو خوش آئند قرار دیا، اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ جولائی 2020 میں پاکستان کی برآمدات میں پچھلے سال کی نسبت 8۔5 فیصد اضافہ ہوا ہے اوربرآمدات میں اضافہ ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے چار ماہ سے برآمدات میں کمی دیکھی جا رہی تھی۔ کوویڈ19 اور اسمارٹ لاک ڈاؤن کے باوجود ہماری برآمدات پر مبنی ‘میک ان پاکستان’ پالیسی آگے بڑھ رہی ہے، میں تمام برآمد کنندگان کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ اس رجحان میں مزید تیزی آتی رہے گی۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…