جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان میں سیاحت کاشعبہ کورونا وائرس کی وباء سے شدیدمتاثر عالمی بینک نے بحالی کیلئے اپنی تجاویز سامنے رکھ دیں

datetime 17  جولائی  2020 |

اسلام آباد ( آن لائن ) عالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی عالمگیر وباء  کے اثرات سے متاثرہ سیاحت کے شعبہ کی بحالی کیلئے سرکاری اورنجی شعبہ کو مل کراقدامات کرنا ہوں گے۔یہ بات پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرالانگوپیچوموتونے  ٹویٹر پیغام اور منسلکہ آرٹیکل میں کہی ہے۔انہوں نے کہاکہ سفری پابندیوں اور

رکاوٹوں کے خاتمہ کے بعد پاکستان میں سیاحت کاشعبہ جو کورونا وائرس کی وباء  سے متاثر ہواہے، کی بحالی اوروباء  کے اثرات سے اسے نکالنے کیلئے پاکستان کے سرکاری اورنجی شعبہ کو مل کراقدامات کرنا ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سیاحت کا شعبہ اہمیت کا حامل ہے، دسمبر2019ء  میں پاکستان نے سیاحت کے حوالہ سے بہترین مقامات کی کوندے ناستے فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال نومبرمیں کرتارپورراہداری کے زریعہ ہزاروں سکھ یاتریوں نے دربارصاحب اورننکانہ میں باباگرونانک کے جنم آستھان کادورہ کیا،اس کے علاوہ پاکستان اب 5 کروڑ اندرونی سیاحت کی مارکیٹ بھی بن چکاہے، پاکستان میں سیاحت کرنے والا اوسط خاندان کم سے کم 5 افراد پرمشتمل ہوتاہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی حکومت سیاحت کے فروغ کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں، وزیراعظم پاکستان عمران خان نے گزشتہ سال ملک میں سیاحت کے فروغ کے لئے پاکستان آمد پرویزہ کی فراہمی سمیت کئی اقدامات کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے مزیدکہاکہ کووڈ۔ 19 کی وباء  سے عالمی سطح پرسیاحت کاشعبہ اوراس سے جڑے چھوٹے اوردرمیانہ درجہ کے کاروبارکو300 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہواہے، پاکستان بھی دیگرممالک سے مختلف نہیں ہے، پاکستان میں بھی سیاحت اوراس سے جڑے چھوٹے اوردرمیانہ درجہ کے کاروبارکونقصان پہنچاہے جس کے اثرات سے نمٹنے کیلئے ملک کے سرکاری اورنجی شعبہ کو مل کراقدامات کرنا ہوں گے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…