پشاور(آن لائن) آٹے کے بعد پشاور میں گھی اور آئل کی قیمتوں میں 50روپے فی کلو کا اضافہ ہو گیا ہے تاجروں نے پرانے سٹاک کو بھی نئی قیمتوں پر فروخت کرنا شروع کردیا ہے۔ گھی اور آئل کی قیمتوں میں اضافہ پر کمپنیوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کے باعث اس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ تیسری کیٹگری کے گھی 160روپے سے 170روپے، دوسری کیٹگری کے 210سے 220روپے، پہلی کیٹگری
250روپے فی کلو گھی، پانچ کلو کے گھی پہلے درجے کا 1120روپے سے بڑھ کر 1180روپے، دوسرے درجہ کا گھی پانچ کلو 720روپے سے بڑھ کر 730روپے ہو گیا ہے آئل مختلف کمپنیوں کے پہلے سے تیسری درجے تک کے لیٹر اور پانچ لیٹرمیں 10سے 50روپے کا اضافہ ہو اہے گھی اور آئل کے کاروبار سے وابستہ تاجروں نے نئے قیمتوں پر پرانے سٹاک کو فروخت کرنے سے دو دونوں کے دوران لاکھوں روپے کا منافع کما لیا ہے۔