اتوار‬‮ ، 22 مارچ‬‮ 2026 

گراں فروشوں کی وجہ سے مہنگائی کا جن قابو نہ ہو سکا شہریوں سے سرکاری نرخنامے سے زیادہ وصول کرتے رہے

datetime 17  مئی‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی)صوبائی دارالحکومت میں بیشتر مقامات پر دکانداروںنے کسی دن کی تفریق کے بغیر گراں فروشی جاری رکھی ،سرکاری نرخنامے میںکئی سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ، برائلر گوشت کی قیمت 260روپے فی کلو پر مستحکم رہی ۔سرکاری نرخنامے میں آلو نیا کچا چھلکااول 66روپے کی بجائے 75سے روپے فی کلو ،پیاز درجہ اول 37روپے کی بجائے60سے

65روپے ،ٹماٹر درجہ اول23روپے کی بجائے25سے27روپے ، لہسن دیسی140کی بجائے180سے190،ادرک تھائی لینڈ210کی بجائے260سے 270روپے،ادرک چائنہ320کی بجائے 430روپے،کھیرا دیسی32کی بجائے 40،کھیرا فارمی22روپے،لہسن ہرنائی 200کی بجائے 270روپے،پالک 20کی بجائے 25روپے ،کریلے 27کی بجائے35سے 40،میتھی 52کی بجائے62سے 65،بینگن26کی بجائے38،بند گوبھی24کی بجائے30سے 32روپے،پھول گوبھی47کی بجائے 55سے60،سبز مرچ اول52کی بجائے 65سے 70روپے،شملہ مرچ26کی بجائے 35سے 40، گھیا کدو24کی بجائے 35روپے،گھیا توری42کی بجائے 50 سے 55روپے ،پھلیاں95کی بجائے 125روپے،گزشتہ روز بھی لیموں چائنہ اور لیموں دیسی کے نرخ نہ نکالے گئے تاہم مارکیٹ میں لیموں چائنہ 420روپے اور دیسی لیموں500سے 520روپے فی کلو تک فروخت ہوا ۔بھنڈی72کی بجائے85سے 90 ،شلجم 22کی بجائے 28سے 30،مٹر100کی بجائے 130روپے ،اروی 95کی بجائے 120روپے اورگاجر چائنہ34کی بجائے 40سے 42روپے کلو تک فروخت ہوئی ۔ پھلوں میں سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول240کی بجائے310روپے، سیب کالا کولو پہاڑی درجہ دوئم 185کی بجائے220روپے، سیب سفید اول155کی بجائے210،خوبانی پیلی 235کی بجائے 270روپے ،کیلا اول درجن 170کی بجائے200سے 210روپے،کیلا دوئم درجن140کی بجائے180روپے، سٹابری اول125کی بجائے170روپے، اسٹابری دوئم 70کی بجائے 80روپے،کھجور ایرانی250کی بجائے 300سے 320، کھجور اصیل اول220کی بجائے290 ،کینو فی درجن اول155کی بجائے280سے 290روپے،کینو فی درجن سپیشل 285کی بجائے 320روپے،امردو درجہ اول185کی بجائے 230روپے،تربوزفی کلو 20کی بجائے23سے25روپے،لوکاٹھ 135روپے، آڑو225کی بجائے 260سے 270روپے، گرما66کی بجائے75روپے ،فالسہ 150کی بجائے 180سے 190،آم سندھڑی 150کی بجائے 180 جبکہ آم سہارنی115کی بجائے 140سے 150روپے فی کلو تک فروخت ہوا۔گزشتہ روز پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت 260روپے،زندہ برائلر مرغی179روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت2روپے اضافے سے 91روپے فی درجن رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…