چارٹر اور پرائیویٹ طیاروں کی پاکستان آمد پر پابندی  سول ایوی ایشن اتھارٹی نےاحکامات جاری کر دیئے

7  اپریل‬‮  2020

کراچی(این این آئی) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام چارٹر اور پرائیوٹ طیاروں کی پاکستان آمد و رفت پر عائد پابندی میں توسیع کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی پرواز کی بندش کے باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام چارٹر اور پرائیوٹ طیاروں کی پاکستان آمد و رفت پر عائد پابندی 11 اپریل رات 12 بجے تک بڑھا دی۔سول ایوی ایشن حکام نے مذکورہ پابندی کے حوالے سے نوٹم جاری کردیا ہے،

نئی پابندی سے ڈپلومیٹس (سفارتی)اور کارگو جہازوں کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کے ریلیف آپریشن پر مامور قومی ایئر لائن کی پروازیں بھی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی، بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کی اسکریننگ اور سواب ٹیسٹ لازمی ہوں گے، مختلف ممالک میں محصور پاکستانیوں کو محکمہ صحت کی ہدایات کے تحت قریطینہ میں رکھنا لازم ہوگا۔ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں کو 24گھنٹے کیلئے قرنطینہ بھجوایا جائے گا،جس کے بعد مسافروں کا سواب ٹیسٹ کیا جائے گا۔ترجمان نے بتایاکہ جن مسافروں کا کرونا مثبت آیا اسے روک لیا جائے گا منفی رزلٹ آنے پر گھروں کو بھجوادیا جائے گا اور تمام مسافروں کا مکمل ڈیٹا اور موبائل نمبر ریکارڈ میں رکھے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…