اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس کے پھیلا ئو کے پیش نظر پنجاب حکومت نے سختیاں مزید تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ، صوبے بھر میں کل سے تمام پیٹرول اسٹیشن صرف 12گھنٹے کیلئے کھلے گے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے صوبے بھر میں سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ تمام پیٹرول پمپس اب تمام دن کھلے رکھے جانے کی اجازت نہیں ہو گی ،
مارکیٹوں کی طرح پیٹرول پمپس بھی 12گھنٹوں کیلئے کھولا جائے گا ۔ پیٹرول پمپس رات 12 بجے سے صبح 12 بجے تک بند رہیں گے۔ دوسری جانب کراچی: سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید 3 گھنٹے کی سختی کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد کل سے شام 5 بجے سے صبح آٹھ 8 تک لاک ڈاؤن میں سختی ہوگی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کل شام 5 بجے سے صبح 8 بجے تک تمام کاروبار بند رکھنے کی ہدایت کی ہے۔جانوروں اور پرندوں کی جانین بچانے کے لیے بھی اہم فیصلہ کیا گیا ہے، جانوروں، پرندوں اور ان کی خوراک کی دکانیں دوپہر بارہ سے دو بجے تک کھولی جاسکتی ہیں۔ سندھ حکومت کے فیصلے کے بعد آئی جی سندھ مشتاق مہر نے پولیس کو احکامات جاری کردیے ہیں۔انسپکٹر جنرل سندھ پولیس مشتاق مہر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے لاک ڈاؤن میں مزید سختی کا فیصلہ کیا ہے۔آئی جی سندھ کے مطابق لاک ڈاؤن میں مزید 3 گھنٹے سختی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کل شام 5 سےصبح 8 بجے تک تمام کاروبار بند رہے گا۔