پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کمی کا عوام کوکوئی فائد ہ نہ سکا ،مہنگا ئی کا جن بے قابو، پیاز کی قیمتیں 80سے 100روپے فی کلو ہوگئی ادرک، لہسن ،ہری مرچ کے ساتھ دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ

7  مارچ‬‮  2020

فیصل آباد(آن لائن )پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کمی کا عوام کوکوئی فائد ہ نہ ہو سکا،مہنگا ئی کا جن بے قابو، پیاز کی قیمتوں میں ایک پھر اضافہ ہوگیا ,80سے 100روپے فی کلو ہوگیا ،ادرک، لہسن ،ہری مرچ کے ساتھ دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ انتظامیہ منصوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے ناکام ۔

آن لائن کے مطابق حالیہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں 5سے 7روپے کمی کا کوئی عوام کو فائد ہ نہ سکا ،منصوعی مہنگائی کا سلسلہ جاری ہے ،ضلعی انتظامیہ کے چھاپے اور جرمانے منافع خوروں کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئے ہیں ،شہر اور گردونواح میں پیاز کے ساتھ دیگر سبزیوں کی قیمتوں ایک بار پھر اضافہ شروع ہوگیا ہے ،پیاز کی قیمت 80سے 100روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ ادرک 400روپے ،لہسن 380روپے ،ہری مرچ 360روپے کریلا 200روپے بھنڈی 160روپے ،کدہ 120,روپے ،شملہ مرچ 80روپے ،بینگن 100روپے ،ٹماٹر50روپے ،گوبھی 40میٹر40روپے اور آلو بھی 40روپے کلوکے حساب سے فروخت ہور ہے ہیں ،مسلم لیگ ن کے ممبرصوبائی اسمبلی چوہدری شفیق احمدگجرنے کہا کہ ریلیف کے نام پر اربوںروپے کی سبسڈی کے دعووںکے باوجود مہنگائی کی ریس ختم نہیں ہورہی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ حکمرانوں کی عوامی مشکلات پرتوجہ نہیں۔یوٹلیٹی سٹورزسے اہم اشیادستیاب نہیں ،خدشہ ہے کہ رمضان المبارک میں مہنگائی بڑھ سکتی ہے۔ گوشت سے محروم غریب عوام پہلے ہی سبزیوں تک محدودہیں اب ان کی قیمتوں میں اضافہ کے بعدوہ ابھی ان کی پہنچ سے دورہورہی ہیں۔طے شدہ سرکاری ریٹ سے کئی گنازیادہ قیمت پرسبزیاں فروخت ہورہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ تبدیلی اورنئے پاکستان کے دعویداربتائیں غریب عوام کہاں جائیں؟۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…