کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو بھی مندی کا رجحان برقرار رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مزید293.28پوائنٹس کی کمی سے 39ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 38906.40پوائنٹس کی سطح پرآ گیا جب کہ سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا دباؤ بڑھنے کے باعث 60.80فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی
جس سے سرمایہ کاروں کو 39ارب55کروڑ46لاکھ روپے کا نقصان اٹھاناپڑا،اورکاروباری حجم بھی منگل کی نسبت16.99فیصدکم رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کوٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے باعث ابتدائی اوقات میں کے ایس ای100انڈیکس 39199پوائنٹس کی بلندسطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا دباؤ بڑھ گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں مندی چھاگئی اورانڈیکس39ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 38758 39061پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آئی لیکن مندی کا رجحان غالب رہا اور مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس293.28پوائنٹس کی کمی سے 38906.40پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس169.19پوائنٹس کی کمی سے 17856.26پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 135.10پوائنٹس کی کمی سے26919.79پوائنٹس پربندہوا۔ گزشتہ روزمجموعی طور پر347کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے118کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ211 میں کمی جبکہ18 میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی آنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 39ارب55کروڑ46لاکھ روپے کی کمی سے گھٹ کر72کھرب 59ارب47کروڑ20لاکھ روپے ہوگئی۔بدھ کو18کروڑ69لاکھ85ہزار شیئرز کاکاروبار ہوا جومنگل کے مقابلے میں 3کروڑ82لاکھ 89ہزار شیئرز کم ہے۔قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کے حساب سے کولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمت129.99روپے کے اضافے سے2249.99روپے اوریونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت90روپے اضافے سے7400روپے ہوگئی۔جب کہ نمایاں کمی کے لحاظ سے فلپ موریس کی قیمت158.04روپے کمی سے 2100روپے اوربہانیرو ٹیکس کے حصص کی قیمت 69.99روپے کمی سے 930روپے ہوگئی۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے میپل لیف،ہیسکول پٹرول،بینک آف پنجاب،فوجی سیمنٹ،پایونیئر سیمنٹ،یونٹی فوڈز،چراٹ سیمنٹ،ٹی آر جی پاکستان اورفوجی فوڈزکے شیئرز سرفہرست رہے۔