پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، سرمایہ کاری مالیت میں کھربوں کا اضافہ، نفسیاتی حدیں بھی بحال ہو گئیں

2  مارچ‬‮  2020

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ ہفتے شدید مندی جاری رہنے کے بعد پیر کو سرمایہ کاروں کی جانب سے سستے ہونیو الے شیئرز کی خریداری کی گئی جس کے نتیجے میں 1312.68پوائنٹس کی ریکوری سے کے ایس ای100انڈیکس کی 38ہزار،39ہزار کی نفسیاتی حد یں بحال ہوگئیں اور انڈیکس 39296.30پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ82.47فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا

جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 2کھرب7ارب78کروڑ74لاکھ روپے بڑھ گئے اور کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 6.46فیصد زائد رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو سرمایہ کاروں کی جانب سے سستے ہونیو الے شیئرز کی خریداری کے باعث ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہو اجس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس38ہزار اور 39ہزار کی نفسیاتی حدوں کو بحال کرتے ہوئے 39362پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے باعث 39300کی نفسیاتی حد بحال نہ رہ سکی لیکن مجموعی طور پر تیزی غالب رہی اور مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس1312.68پوائنٹس کے اضافے سے39296.30پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس627.44پوائنٹس کے اضافے سے 18105.04پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 769.96پوائنٹس کے اضافے سے 27059.34پوائنٹس پربندہوا۔ گزشتہ روز371کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے306کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ48 میں کمی جبکہ17 میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت2کھرب7ارب78کروڑ74لاکھ روپے کے اضافے سے بڑھ کر73کھرب2ارب45کروڑ31لاکھ روپے ہوگئی۔پیر کو21کروڑ52لاکھ51ہزار شیئرز کاکاروبار ہوا جوجمعہ کے مقابلے میں 1کروڑ30لاکھ74ہزار شیئرز زائد ہے۔

قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کے حساب سے یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت200روپے کے اضافے سے 7400روپے اورفلپ موریس کے حصص کی قیمت90روپے اضافے سے2428روپے ہوگئی۔جب کہ نمایاں کمی کے لحاظ سے سیپ ہائر فائبر کی قیمت64.96روپے کمی سے 863.04روپے اورسیپ ہائر ٹیکس کے حصص کی قیمت61.53روپے کمی سے 850.01روپے ہوگئی۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے میپل لیف، ہیسکول پٹرول،بینک آف پنجاب، یونٹی فوڈز،ورلڈ کال ٹیلی کام،فوجی فوڈز،ٹی آر جی،،ڈی جی خان سیمنٹ،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ اورفوجی سیمنٹ کے شیئرز سرفہرست رہے۔

موضوعات:



کالم



ناکارہ اور مفلوج قوم


پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…