بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

حکومت نے عوام کو خوشخبریاں سنانے کا آغاز کر دیا ، پٹرول کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کر دی گئی، عوام خوشی سے جھوم اٹھے

datetime 1  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مارچ 2020 کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔جیو نیوز کے مطابق قیمتوں میں کمی کے بعد فی کلوگرام ایل پی جی کی قیمت 12 روپے 71 پیسے کی کمی سے 130 روپے ہوگئی ہے۔ گھریلو سلنڈرکی قیمت 150 روپے کی کمی سے ایک ہزار 530 روپے اور کمرشل سلنڈرکی قیمت577 روپے کی کمی سے 5 ہزار 887 روپے کی سطح پر آگئی۔خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی زیادہ سے

زیادہ 7 روپے فی لیٹر تک کمی کی گئی ہے۔پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 111 روپے 60 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔وزرات خزانہ کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے فی لیٹر کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 122 روپے 26 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 7 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 92 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 7 روپے کمی کے بعد 77 روپے 51 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…