اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)400روپے بکنے والا ٹماٹر 5روپے فی کلو بکنے لگا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ 400روپے فی کلو بکنے والے ٹماٹر بدین ضلع سندھ میں ٹماٹر صرف 5روپے کلو بکنے لگا ۔ بھائو نہ ہونے کی وجہ سے کوڑے دانوں پر ٹماٹروں کا ڈھیر لگ گئے ۔ گزشتہ ماہ عوام کیلئے ڈرائونا خواب بننے والا ٹماٹر شدید ناقدری کا شکار 5روپے فی کلو بیچا جانے لگا ۔ مقامی کاشتکاروں نے بتایا کہ اب ٹماٹر کی وہ قیمت نہیں ملتی کہ اسے کھیت سے منڈی تک شفٹ کیا جائے اگر لے بھی جائیں تو
کرایہ اپنی جیبوں سے ادا کرنا پڑتا ہے ۔ کئی مقامات ایسے بھی جہاں یہ ٹماٹر جانوروں کی خوراب بھی بن چکا ہے ۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت نےٹویٹر پر پیغام شیئر کیا کہ ’’جب ٹماٹر 300روپے کلو تھا تو خبروں کی جان تھا،اب35 روپے کلو ہے تو ہر خبر سے below ہے ۔ واہ رے خبر تیری کون سے کَل سیدھی!۔ واضح رہے کہ ٹماٹر کی ایک ماہ قبل ٹماٹر کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں تھیں غریب عوام کیلئے ٹماٹر خریدنا ایک ڈروانا خواب بن گیا تھا ۔
جب ٹماٹر ۳۰۰ روپے کلو تھا تو خبروں کی جان تھا
اب ۳۵ روپے کلو ہے تو ہر خبر سے below ہےواہ رے خبر تیری کون سے کَل سیدھی! pic.twitter.com/pt71e7fqpz
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) February 18, 2020