اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) موٹر سائیکل کے شوقین افراد کیلئے بری خبر، یاماہا موٹر پاکستان نے موٹر سائیکل کی قیمتوں میں 8 سے ساڑھے8 ہزار روپے کا اضافہ کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق کمپنی کی جانب سے ڈیلرز کو جاری کردہ نوٹس میں یاماہاYB125Zماڈل کی قیمت میں 8ہزار اضافے کے بعد146,000 کردی گئی ہے،جس میں 17فی صد ٹیکس بھی شامل ہے۔ اسی طرح یاماہاYBR125Gکی
قیمت میں ساڑھے8ہزار روپے اضافہ کرکے1لاکھ 72ہزار اورYBR125کی قیمت میں8ہزار اضافہ کرکے 1لاکھ64ہزار کردی گئی ہے۔ایک ڈیلر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ 2019میں موٹر سائیکل کی خریداری میں30فی صد کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے موٹر سائیکل بنانے والی کمپنیاں اپنے اخراجات پورے کرنےکے لیے قیمتوں میں اضافہ کررہی ہیں جس میں مزید اضافہ متوقع ہے ۔