جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

غیرملکی سرمایہ کاری میں بڑا اضافہ ، چین اور ناروے نے کمال کر دیا ، پاکستان میں کتنی بڑی رقم کی سرمایہ کاری دی ؟ مالٹا ملک کی سرپرائز انٹری، بڑا اعلان کر دیا

datetime 17  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( آن لائن ) ملک میں رواں مالی سال پہلی سہ ششماہی میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 68.3فیصد اضافے کے ساتھ 1.34ارب ڈالر تک پہنچ گئی جہاں گزشتہ سال اسی دورانیے میں 796.8ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی تھی۔ اکثر سرمایہ کاری چین اور ناروے کی جانب سے ٹیلی کمیونیکیشن، توانائی اور الیکٹریکل مشینری کے شعبوں میں کی گئی اور اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار سے

سرمایہ کاروں کی فہرست میں حیران کن طور پر مالٹا کی شمولیت کا انکشاف ہوتا ہے جس نے جولائی سے دسمبر تک 111.1ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافے کی ایک وجہ ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں وارد، ٹیلی نار اور زونگ کی جانب سے لائسنس کی تجدید کے لیے جمع کرائی گئی رقم ہے۔مختلف شعبہ جات کی بات کی جائے تو ٹیلی کمیونیکیشنز کے شعبے میں مجموعی طور پر مالی سال 2020 کی پہلی ششماہی میں 432ملین ڈالر کی غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی جہاں گزشتہ سال اسی دورانیے میں مجموعی طور پر 126.3ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی تھی۔ٹیلی کام کے ساتھ ساتھ توانائی کے شعبے میں بھی 289.7ملین ڈالر کے ساتھ 41.6فیصد کا اضافہ دیکھا گیا، ان میں سے آدھی سے زائد 153ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس پر کی گئی۔البتہ جولائی سے دسمبر تک مالیاتی کاروباری میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کم ہو کر 162.1ملین ڈالر تک پہنچ گئی جہاں گزشتہ سال اسی دورانیے میں 202.2ملین ڈالر کی سرمایہ کا رجحان دیکھا گیا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق حکومتی قرضوں کی دستاویزات میں ابتدائی 6ماہ کے دوران غیرملکی پبلک سرمایہ کاری جیسے کہ ٹی بلز اضافے کے ساتھ 452.2ملین ڈالر پر پہنچ گئے ہیں جس سے کل بیرونی سرمایہ کاری 1.811ارب ڈالر پر پہنچ گئی ہے جبکہ اس کے مقابلے میں گزشتہ سال اسی عرصے میں 37ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔ملکوں کے اعتبار سے بات کی جائے تو چین بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے جس کی جانب سے کل 422.3ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی جبکہ دوسرے نمبر پر ناروے موجود ہے جس کی جانب سے اسی عرصے میں 288.5ملین کی سرمایہ کی گئی۔10جنوری 2020 کو ختم ہونے والے ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 82.30ملین ڈالر کے اضافے سے 11.586ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں جس کے ساتھ ہی اسٹیٹ بینک کے ذخائر 21ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…