اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کاروبار ی ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیاں عروج پر رہیں۔کاروبار میں تیزی رہی اوراسٹاک ایکس چینج میں 728 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔100 انڈیکس 41 ہزار 644 پوائنٹس کی سطح پربند ہوا ۔
جبکہ حصص کی مالیت میں100ارب روپے کااضافہ ہوا، مارکیٹ رواں سال کی کم ترین سطح سے 45 فیصدبڑھ گئی ہے جس سے اسٹاک مارکیٹ 13 ماہ کی بلندترین سطح پرپہنچ گئی ہے۔دوسری جانب ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بھی مستحکم رہی ۔