ہفتہ‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان میں کاروں کی پیداوار اور فروخت میں چارماہ کے دوران 44فیصد کمی،خطرے کی گھنٹی بج گئی

datetime 1  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ملک میں کاروں کی پیداوار اور فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے چارماہ کے دوران تقریبا 44فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اکتوبرتک ملک میں 40 ہزار 586 کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی، گزشتہ مالی سال کے ابتدائی چارماہ میں ملک میں 72ہزار563یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔اسی عرصے میں ملک میں 45 ہزار 745یونٹ کاروں کی پیداوارہوئی، گزشتہ مالی سال کے پہلے چارماہ میں ملک میں 80ہزار741یونٹ کاروں کی پیداوار ریکارڈ

کی گئی تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق اس عرصے میں ہنڈا کاروں کی پیداوارمیں 71.19 فیصد اورسوزوکی سوفٹ کی پیداوارمیں 63.25 فیصد کمی دیکھنے میں آئی،ٹویوٹا کرولا کی پیداوارمیں کمی کا تناسب 60.21 فیصد رہا۔ سوزوکی کلٹس کی پیداوارمیں 33.92 فیصد، سوزوکی ویگن آر کی پیداوار میں 75.97 فیصد اورسوزوکی بولان کی پیداوارمیں 72.19فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ جاری مالی سال کے دوران سوزوکی آلٹوکی 16 ہزار 991 یونٹ گاڑیوں کی پیداوار ریکارڈ کی گئی جو تمام فروخت ہوئیں جبکہ ہنڈاکاروں کی پیداوارمیں کمی کاتناسب 67.69فیصد رہا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…