پاکستان افریقہ کیساتھ تجارت کو بڑھانے کیلئے’’افریقہ پالیسی‘‘ پر عمل پیرا ہے ،عبدالرزاق داؤد

12  ستمبر‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاکستان افریقہ کیساتھ تجارت کو بڑھانے کیلئے’’افریقہ پالیسی‘‘ پر عمل پیرا ہے، ایتھوپیا اس حوالے سے بہت اہم ملک ہے، پاکستان چاول، ٹیکسٹائل اور چمڑے کے علاوہ اب انجینیئرنگ کے شعبے سے بھی برآمدات کررہا ہے، پاکستان ٹریکٹرز کو موزمبیق، تنزانیہ کے بعد اب انگولا کو بھی برآمد کرے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایتھوپیا کے

تجارتی وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ ایتھوپیا کے وفد میں اسٹیٹ منسٹر برائے خارجہ مارکوس ٹیکلے، اسٹیٹ منسٹر برائے تجارت و صنعت مسگانو آریگا شامل تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری تجارت سردار احمد نواز سکھیرا، وزارت تجارت، وزارت خارجہ کے اعلی حکام بھی شریک تھے۔ملاقات میں مشیر تجارت رزاق داؤد نے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان افریقہ کے جانب تجارت کو بڑھانے کیلئے’’افریقہ پالیسی‘‘ پر عمل پیرا ہے۔ایتھوپیا اس حوالے سے بہت اہم ملک ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے چاول، ٹیکسٹائل اور چمڑے کے علاوہ اب انجینیئرنگ کے شعبے سے بھی برآمدات کررہا ہے۔ پاکستانی ٹریکٹرز کو موزمبیق، تنزانیہ کے بعد اب انگولا بھی برآمد کرے گا۔ مشیر تجارت رزاق داؤد نے کہا کہ ادیس ابابا میں کمرشل سیکشن کا قیام کر کے افریقہ میں تجارت کو فروغ دیں گے۔ رواں سال نومبر میں پاکستان نیروبی میں کانفرنس کا انعقاد کرے گا۔انہوں نے کہا کہ نیروبی کانفرنس میں افریقی ممالک کو مدعو کریں گے۔ اس موقع پر ایتھوپیا کے وفد میں شامل مارکوس ٹیکلے نے کہا کہ پاکستان اور ایتھوپیا کے تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ وفد میں شامل منسٹر برائے تجارت و صنعت مسگانو آریگا نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین کاروباری افراد کے مابین روابط بڑھانے کیلئے ٹریڈ سیمنارز، صنعتی اشیاء￿ کی نمائش اور کاروباری وفود کا تبادلہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سرمایہ کار ایتھوپیا میں ٹیکسٹائل گارمینٹ اور مینوفیکچرنگ شعبے میں سرمایہ کاری کریں۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…