منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان خطے میں ترسیلات زر موصول کرنیوالے کتنے بڑے ممالک میں شامل ہے؟ ایشیائی ترقیاتی بینک نے رپورٹ جاری کر دی

datetime 12  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان ترسیلات زر موصول کرنیوالے خطے کے 5بڑے ممالک میں شامل ہے،گزشتہ سال 21ارب ڈالر کی ترسیلات زر وصول ہوئیں،تاہم مجموعی پیداوار 8.5فیصد تک کم ہو گئیں ۔ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 2018ء کے

دوران پاکستان کو 21 ارب ڈالر کی ترسیلات زر وصول ہوئی ہیں ،تاہم گزشتہ 10 سال کے دوران پاکستان کی برآمدات مجموعی قومی پیداوار ( جی ڈی پی) کے 8.5 فیصد تک کم ہوگئیں جو قبل ازیں ڈبل ڈیجٹ میں شامل تھیں۔اے ڈی بی کی رپورٹ ” ایشیاء و بحرالکاہل کے اہم اعشاریوں کے 50 ویں ایڈیشن” کے مطابق گزشتہ سال 2018ء کے دوران بھارت کو سب سے زیادہ 78.6 ارب ڈالر جبکہ چین کو 67.4 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں اور اس کا دوسرا نمبر رہا ہے۔ اسی طرح 33.8 ارب ڈالر کی ترسیلات کی وصولی سے فلپائن تیسرے نمبراور پاکستان ایک سال کے دوران 21 ارب ڈالر کی ترسیلات زر وصول کرنے پر جنوبی ایشیاء کاچوتھا بڑا ملک رہا۔رپورٹ کے مطابق ویتنام خطے کا پانچواں بڑا ملک ہے جس کو ایک سال کے دوران 15.9 ارب ڈالر کی ترسیلات زر وصول ہوئی ہیں۔اے ڈی بی کی رپورٹ کے مطابق سال 2018ء کے دوران پاکستان کی برآمدات مجموعی قومی پیداوار ( جی ڈی پی) کے 8.5 فیصد تک کم ہو گئیں جو سال 2010ء کے دوران 13.5 فیصد تھیں اور 2005ء میں ان کی شرح 14.3 فیصد جبکہ سال 2000ء میں 12.1 فیصد تھیں۔ اے ڈی بی کے اعداد وشمار کے مطابق سال 2000 ء کے دوران پاکستان کی مجموعی درآمدات جی ڈی پی کے 13.2 فیصد کے مساوی تھیں جو گزشتہ سال 2018ء کے دوران 19.4 فیصد تک بڑھ گئیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…