اسلام آباد(آن لائن)2019ء کی پہلی ششماہی کے دوران الائیڈ بینک لمیٹڈ کے بعداز ٹیکس منافع میں 15 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق رواں سال 2019ء میں جنوری تا جون کے دوران اے بی ایل کو 6086 ملین روپے کا بعداز ٹیکس منافع حاصل ہوا ہے جبکہ سال 2018ء کی پہلی ششماہی کے دوران اے بی ایل نے
7143 ملین روپے کا خالص نفع کمایا تھا۔اس طرح 2018ء کے ابتدائی 6ماہ کے مقابلہ میں رواں سال 2019ء میں جنوری تا جون کے دوران اے بی ایل کے بعد از ٹیکس منافع میں 1057 ملین روپے یعنی 15 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ بعد از ٹیکس نفع میں کمی کے باعث اے بی ایل کی فی حصص آمدن بھی 6.24 روپے کے مقابلہ میں 5.31 روپے فی حصص تک کم ہوگئی۔