کراچی( آن لائن )حکومت نے ڈالر سرٹیفکیٹس متعارف کرانے کی تیاری کر لی ہے جن میں سرمایہ کاری روپے میں ہو گی اور منافع ہر 6 ماہ بعد دیا جائے گا۔ ان سرٹیفیکیٹس کے ذریعے حکومت کو ڈالر کی خریدوفروخت میں کمی آنے کی توقع ہے۔ڈالر کے خریداروں کیلئے بڑی خبر، حکومت کی ڈالر سرٹیفکیٹس متعارف کرانے کی تیاری، سرٹیفکٹس کی فروخت اس دن کے ایکسچینج ریٹ پر ہوگی اور منافع بھی ڈالر کے ایکسچینج ریٹ
کے حساب سے دیا جائے گا۔ اس سرٹیفکیٹ کی معیاد تین، پانچ اور سات برس رکھی گئی ہے۔ڈالر سرٹیفکیٹ میں سرمایہ کاری مقامی کرنسی روپے میں ہی ہو گی البتہ سرٹیفکیٹ فروخت ڈالر کے ریٹ کے حساب سے ہو گا، اس پر منافع ہر چھ ماہ بعد دیا جائے گا۔ ان سرٹیفیکٹس پر سالانہ 3 فیصد تک دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ ماہرین کے مطابق اس طریقے سے ڈالر کی خرید و فروخت میں کمی آنے کی توقع ہے۔