ٹوکیو(آن لائن )جاپان کا امریکا کے ساتھ فاضل تجارتی حجم میں جولائی کے دوران 15فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔جاپان کی وزارت شماریات سے جاری رپورٹ کے مطابق امریکا کے ساتھ جاپان کا فاضل تجارتی حجم جولائی میں579.4 بلین ین ( 5.5 بلین ڈالر) تک پہنچ گیا جو کہ گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 15فیصد سے زیادہ
ہے۔رپورٹ کے مطابق جولائی میں امریکا سے جاپان کی درآمدات کے حجم 3.5 فیصد جبکہ برآمدات میں8.4 فیصد تک اضافہ ہوا۔ایک دوسری متعلقہ رپورٹ کے مطابق جاپان کا جولائی میں تجارتی خسارہ249.6 بلین ین رہا جوکہ گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 9.8 فیصد زیادہ ہے۔چین کے ساتھ جاپان کا تجارتی خسارہ مسلسل 16ویں ماہ بڑھ کر383.8 بلین ین پر آچکا ہے۔