سنگاپور (آن لائن )عالمی مارکیٹ میں خام تیل (کروڈ) کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو سنگا پور مرکنٹائل ایکسچینج میں نیویارک مین کنٹریکٹ کے تحت برینٹ کروڈ کی
ستمبر کے لئے سپلائی کے سودے 64 سینٹ (1.1فیصد) اضافہ کے ساتھ 59.28 ڈالر فی بیرل اور امریکی کروڈ (ڈبلیو ٹی آئی ) کی سپلائی کے سودے 55 سینٹ بڑھ کر 55.42 ڈالر فی بیرل طے پائے۔