معیشت کی ترقی کیلئے ’’ تھنک ٹینک ‘‘ کا قیام ،قومی آمدنی میں اضافے کیلئے نئے شعبے تلاش کئے جائیں : چیئر پرسن پاکستان کارپٹ

18  اگست‬‮  2019

لاہور( این این آئی) پاکستان کی معیشت کی ترقی کیلئے قومی سطح پر ’’ تھنک ٹینک ‘‘ کا قیام عمل میں لایا جائے ،ایسی قومی پالیسی تیار کی جائے جس پر حکومتوں کی تبدیلی کے اثرات مرتب نہ ہوں،برآمدات کے فروغ کیلئے اعلانات سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

پاکستانی مصنوعات کی موثر مارکیٹنگ اور تشہیر کیلئے مختلف ممالک میں منعقدہ نمائشوں میں زیادہ سے زیادہ وفود کی شرکت کو یقینی بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن اور لاہور چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر پرویز حنیف نے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا اب ایک دوسرے کو معاشی میدان میں پچھاڑرہی ہے اس لئے ہمیں بھی اپنے معاشی ڈھانچے کا از سر نو جائزہ لینا ہوگا ۔مجموعی قومی آمدنی میں اضافے کیلئے روایتی شعبوں کے ساتھ ساتھ نئے ذرائع تلاش کرنا ہوں گے اور اس کے لئے قومی سطح پر ’’ تھنک ٹینک ‘‘ کا قیام عمل میں لایا جائے ۔معیشت کے حوالے سے قومی پالیسی تیار کرکے اس کی دستاویز کو قانونی حیثیت دی جائے تاکہ حکومتوں کی تبدیلیوں کے اثرات اس پر اثر انداز نہ ہوں ۔ مختلف ممالک خصوصاًخلیجی ریاستوں کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے ہنر مند فورس تیار کر کے بھجوائی جائے ۔ مقامی انڈسٹری خصوصاً برآمدی شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائے اور انہیں مراعات اور سہولیات دی جائیں۔ دنیا کے مختلف ممالک خصوصاًخطے کے حریف ممالک کا مقابلہ کرنے کے لئے برآمدی انڈسٹری کی غیر مشروط سرپرستی کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی مصنوعات معیار کے اعتبار سے اپنی پہچان رکھتی ہے لیکن موثر مارکیٹنگ نہ ہونے کی وجہ سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوتے۔ مختلف ممالک میں منعقدہ نمائشوں میں مختلف تنظیموں اور ایسوسی ایشنز کے وفود کی شرکت کو یقینی بنایا جائے اور اہداف حاصل کر کے آنے والوں کی ستائش کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع نا قابل تسخیر ہے اب ہمیں معاشی میدان میں بھی اس ہدف کو حاصل کرنا ہے جس کے لئے حکومت کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…