پاکستان میں سونے کی قیمت ریکارڈ ترین سطح پر پہنچ گئی،مزید کتنا اضافہ ہوگا؟ماہرین نے بڑی پیش گوئی کردی

16  اگست‬‮  2019

کراچی/لاہور(این این آئی) عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں فی اونس 16ڈالر اضافے کے بعد پاکستان میں بھی قیمتیں 88 ہزار 300 روپے فی تولہ اور 75 ہزار 703 روپے فی 10 گرام کی ریکارڈ ترین سطح پر پہنچ گئیں۔آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے عالمی سطح پر سونے کی قیمت ہے جو فی اونس 16 ڈالر کے اضافے سے ایک ہزار 514 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

عالمی سطح پر جمعرات کے روز اس وقت ایک فیصد اضافہ ہوا جب امریکی حکومت کے بانڈ زکی پیداوار میں کمی کی وجہ سے کساد بازاری نے فائدہ اٹھایا اور خطرے سے بچنے کے لیے دھات میں دلچسپی میں اضافہ ہوا۔چنانچہ امریکہ اور چین کی تجارتی جنگ، ہانک کانگ میں بے امنی کے پیش نظر سرمایہ کاروں میں پائے جانے والے خوف کے سبب سونے کی قیمت 11 ڈالر کے اضافے کے بعد 6 سال کی بلند ترین سطح ایک ہزار 523 ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔عالمی مارکیٹ پر نظر رکھنے والے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ہمارے خیال میں سال کے بقیہ دنوں میں اس میں مزید اضافہ ہوگا اور سونے کی فی اونس قیمت ایک ہزار 580 سے لے کر 1600 ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔اسی طرح چاندی کی قیمت 0.3 فیصد اضافے کے بعد 17.26 ڈالر فی اونس جبکہ پلاٹینیم کی قیمت 0.1 فیصد کی کمی کے بعد 839.33 ڈالر فی اونس اور پلاڈینیم کی قیمت 0.1 فیصد اضافے کے بعد ایک ہزار 425 ڈالر ہوگئی۔ عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں فی اونس 16ڈالر اضافے کے بعد پاکستان میں بھی قیمتیں 88 ہزار 300 روپے فی تولہ اور 75 ہزار 703 روپے فی 10 گرام کی ریکارڈ ترین سطح پر پہنچ گئیں۔آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے عالمی سطح پر سونے کی قیمت ہے جو فی اونس 16 ڈالر کے اضافے سے ایک ہزار 514 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…