خالق نگر(این این آئی)خالق نگروگردونواح میں سرکاری احکامات مارکیٹ کمیٹی کے نرخ نامے نظرانداز، خود ساختہ مہنگائی کا طوفان خریداروں کو د کانداروں نے یرغمال بناتے ہوئے من مانی قیمتوں پر اشیائے خورد و نوش فروخت کرنا شروع کردیں جبکہ انتظامیہ اپنے دفاترمیں میٹنگز تک محدود ہے دکانداروں نے خود ساختہ مہنگائی
کے ذریعے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا ہے آٹا چاول گھی دالیں سبزیاں فروٹ اور مشروبات کی قیمتیں د کاندار اپنے من مانے نرخوں پر وصول کررہے ہیں زائد قیمت کی وصولی پر اگر کسی سرکاری افسرکوشکایت کی جائے یا درخواست دی جائے تو اسے نظر انداز کردیا جاتا ہے علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے فوری اصلاح وا حوال کامطالبہ کیاہے۔