اسلام آباد(آن لائن)نامعلوم افراد کی جانب سے ایف بی آر ٹیکس ریفنڈ دینے کا جھانسہ دے کر لوگوں کو لوٹنے اور جعلی ای میل آئی ڈی کے ذریعے معلومات لینے کا انکشاف ہوا ہے، ایف بی آر نے خبر دار کیا ہے کہ عوام ایسے افراد کی معلومات فوری طور پر ایف بی آر کی ہیلپ لائن پر دیں اور کسی ای میل کا جواب نہ دیں ،میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آر حکام کی جانب سے عوام الناس کو انتباہ کیا گیا ہے کہ جعلی ای میل
آئی ڈی کے ذریعے لوگوں سے معلومات لینے کا انکشاف ہوا ہے ۔نامعلوم افراد ایف بی آر ٹیکس ریفنڈ کا جھانسہ دے کر عوام کو لوٹنے کی کوشش کررہے ہیں۔ نامعلوم افراد کے گروہ نے ای میلز کے لئے ایف بی آر کے نام پر جعلی اکاؤنٹ بنا رکھے ہیں ۔عوام کو خبردار کیا جاتا ہے کہ ایسی کسی ای میل کا جواب نہ دیں اور کسی کو بھی اپنی یا کاروبار کی خفیہ معلومات نہ دیں بلکہ فوری طور پر ایف بی آر کی ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔