OLX نے عوام کی بڑی مشکل حل کر دی

9  اگست‬‮  2019

کراچی (این این آئی) او ایل ایکس پاکستان میں بھی ڈیجیٹل خریداری کی مقبول ترین سہولت ہے، جس نے اگست کے مہینے سے ، کراچی میں کار پرو (CarPro) کے نام سے، گاڑیوں کا تکنیکی معائنہ کرنے والی ایک نئی سہولت کا آغاز کر دیا ہے ۔ فنانس بل 2019 کی منظوری کے بعد ،اب بہت سے صارفین کے لئے ،بیش قیمت نئی گاڑیوں کی خریداری مشکل ہو چکی ہے ، لہٰذااس نئی سہولت کے ذریعے استعمال شدہ گاڑیوں کی

خریداری سے پہلے صارفین کو گاڑیوں کی ماہرانہ جانچ کروانے میں مدد ملے گی۔اس طرح استعمال شدہ گاڑیوں میں سے بہترین گاڑی کا انتخاب اب آسان ہو گیا ہے۔قومی بجٹ میں ہونے والی حالیہ تبدیلیوں کے بعد ، گاڑیاں تیار کرنے والے تمام اداروں نے اپنے نئے ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ اس کے نتیجہ میں اب بہت سے لوگ کم قیمت، استعمال شدہ گاڑیاں خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔مگر استعمال شدہ گاڑی خریدتے ہوئے بہت سی چیزوں کا دھیان رکھنا ضروری ہوتا ہے، کیونکہ ایسی تمام گاڑیاں قابل اعتماد نہیں ہوتیں۔OLX نے اب اس مسئلہ کا حل پیش کر دیا ہے۔اس سال کے آغاز میں، کار پرو کی سہولت کا لاہور میں کامیاب افتتاح کرنے کے بعد، اب کراچی میں بھی اس کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے، یہاں بھی گاڑیوں کی انسپیکشن سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پیشہ ور انسپیکٹروں کی ایک ٹیم، ہر گاڑی میں 200 سے زائد حصوں اور پرزہ جات کو جدید ترین آلات کی مدد سے چیک کر کے، صرف 30 منٹوں میں یہ کاروائی مکمل کرتی ہے۔ معائنہ کرنے کے بعد ، صارف کو ایک تفصیلی رپورٹ فراہم کی جاتی ہے، جس کی بنیاد پر گاڑی کی اصل حالت ، کارکردگی اور قیمت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔OLX کار پرو میں بزنس لیڈ کے عہدے پر فائز – باسط انور خان نے کہا کہ؛ صارف کی رقم کے عوض قابل قدر سہولیات پیش کرنا OLX کار پرو کا بنیادی نظریہ ہے۔ مجموعی طور پر ، اس سہولت کے فوائد اس کی باکفایت قیمت سے بہت زیادہ ہیں۔ ہمیں احساس ہے کہ استعمال شدہ کار کی خریداری کے دوران بہت سے صارفین کیسی الجھن کا شکار ہوتے ہیں۔ ا بتدا میں ہم نے کار پرو کو لاہور میں متعارف کروایا، جہاں اب اس سہولت کو صارفین کی ایک بہت بڑی تعداد استعمال کر رہی ہے۔لہٰذا اب ہم اس سروس کو پاکستان کے دیگر اہم شہروں میں

بھی پھیلا نے کا ارادہ رکھتے ہیں، اور اس حوالے سے ہم نے کراچی کی جانب پیش قدمی کی ہے۔کارپرو کی دیگر خصوصیات میں اہم ترین: آکشن شیٹ ویریفی کیشن ہے،جس کے ذریعے صارفین کوئی بھی درامد شدہ گاڑی خریدنے سے قبل ، آسانی سے، نیلامی کی فہرست میں سے

تصدیق کر سکتے ہیں۔ کار پرو کی جا نب سے موبائل انسپیکشن کی سہولت بھی پیش کی جا رہی ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنے گھر بیٹھے یہ سہولت استعمال کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ ، یہ سروس ، شہر بھر میں پھیلے ہوئے OLX کار پرو کے مراکز پر بھی دستیاب ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…