بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

دنیا کی 25 فیصد آبادی کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے، ڈبلیو آر آئی

datetime 7  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) دنیا کی 25 فیصد آبادی کو پانی کی شدید قلت کے مسائل کا سامنا ہے۔ ورلڈ ریسورسز انسٹیٹیوٹ (ڈبلیو آر آئی) کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے 17 مختلف ممالک میں رہائش پذیر عالمی آبادی کا ایک چوتھائی حصہ پانی کی قلت کے شدید مسائل کا سامنا کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران کرہ ارض پر موجود آبی ذخائر اور زیرزمین پانی کا 80 فیصد حصہ زراعت

صنعت اور انسانی استعمال میں آتا ہے۔پانی کی طلب اور رسد میں فرق کے نتیجہ میں موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں جس کے باعث پانی کے مسائل میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔ ڈبلیو آر آئی کے مطابق اس وقت کیپ ٹاؤن، ساؤ پالو اور چنائی جیسے شہروں میں آبی قلت کے سنگین مسائل موجود ہیں۔رپورٹ کے مطابق پانی کی قلت کے مسائل کا سامنا کرنے والے ممالک میں قطر، اسرائیل، لبنان، ایران، اردن، لیبیا، کویت، سعودی عرب، یو اے ای، بحرین، بھارت، پاکستان، ترکمانستان اور اومان سمیت دیگر ممالک شامل ہیں جن کی مجموعی تعداد 17 ہے۔ان ممالک میں عالمی آبادی کا 25 فیصد حصہ مقیم ہے۔ ماحولیات اور آبی وسائل کے شعبہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ پانی کی مستقبل کی ضروریات کی تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے عالمی سطح پر مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ خشک سالی جیسے مسائل پر قابو پایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے استعمال میں احتیاط اور اس کے ضیاع پر قابو پانے کی ضرورت ہے تاکہ پانی جیسی بنیادی ضرورت کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔

موضوعات:



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…