اسلام آباد (این این آئی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فی یونٹ بجلی 9 پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی۔نیپرا کی جانب سے بجلی سستی کرنے کی منظوری جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے جس سے صارفین کو ایک ارب 10 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔نیپرا کے فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک اور ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر نہیں ہوگا۔