اسلام آباد (آن لائن) رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے آغاز میں ڈالر کی انٹر بنک قیمت میں 40 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی اور اس کمی کے بعد ڈالر کی انٹر بنک قیمت 158 روپے 70 پیسے کی سطح پر دیکھنے میں آئی۔ اس طرح شہر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔ اس اضافے کے ساتھ لاہور کی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط سونے کی قیمت 84 ہزار چار سو روپے اور
22 قیراط سونے کی قیمت 77 ہزار 468 روپے کی سطح پر دیکھنے میں آئی۔علاوہ ازیں عیدالااضحی قریب آتے ہی شہر کی اوپن مارکیٹ میں سبزیاں اور پھل مہنگے داموں فروخت کئے جاتے رہے۔ جس کے نتیجے میں اوپن مارکیٹ میں ٹماٹر 120 روپے کلو، لیموں 150 روپے، پیاز 80 روپے فی کلو کی سطح پر فروخت ہوتا رہا جبکہ شہر میں مختلف اقسام کے مصالحہ جات کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا۔