اسلام آباد(آن لائن)منصوبہ بندی کمیشن نے مالی سال 2019-20ء کے دوران 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن کو اپ گریڈیشن کرنے کے لئے 17 ارب روپے مختص کئے ہیں، مکران سے گوادر کو قومی گرڈ میں شامل کیا جائے گا اور اس طرح بسیمہ کو قومی گرڈمیں شامل کیاجائیگا۔
یہ منصوبہ 2021ء میں مکمل ہو گا۔حکام کے مطابق اس منصوبے کی تکمیل سے مکران ، بسیمہ، گوادر سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری آئے گی اور گوادر کے صنعتی زون کے علاوہ شہری علاقوں کو بجلی بلاتعطل قومی گرڈ سے مہیا کی جائے گی۔