کراچی(این این آئی)ماہر معاشیات ڈاکٹر اشفاق حسن خان نے کہا ہے کہ حکومت کو ڈسکائونٹ ریٹ کم کرنا ہو گا ورنہ مسائل پیدا ہوں گے، خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایک عام آدمی کو بھی اندازہ ہوتا ہے کہ جب آئی ایم ایف کا پروگرام لیا جا رہا ہوتا ہے تو معیشت پر فرق پڑتا ہے۔ اسٹاک ایکسچینج میں موجود لوگ ان معاملات
سے بخوبی واقف ہیں اس لیے وہ اپنے شیئرز کو بڑی تعداد میں فروخت کر دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم خود بھی آئی ایم ایف کے پاس جانے کے حق میں نہیں تھے لیکن مجبورا جانا پڑا۔ڈاکٹر اشفاق حسین نے کہا کہ اگر آپ گیس، پیٹرول اور بجلی کی قیمتیں بڑھائیں گے تو مہنگائی میں خود بخود اضافہ ہو گا آپ اسے روک نہیں سکتے۔