ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

دہشتگردوں کو لگام ڈالنے کیلئے حکومت کا دھماکہ خیز ایکشن ، بڑا اعلان کر دیا

datetime 26  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ با د(آن لائن)وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کرنسی اسمگلنگ کے ذریعے دہشت گردی کے لیے مالی معاونت کے خلاف موثر اور بروقت اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا سیل قائم کردیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ سیل ایف اے ٹی ایف کے کام سے متعلق ضروری معلومات ایف بی آر سے حاصل کرے گا، اس سیل کو ڈائریکٹر جنرل آف انٹیلی جنس اینڈ

انویسٹی گیشن کے زیر انتظام قائم کیا گیا ہے۔اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کسٹمز آفیسر وحید مروت کو سیل کا سربراہ بنایا گیا ہے جو ڈائریکٹر، ڈائریکٹریٹ آف کراس بارڈر کرنسی موومنٹ کا چارج بھی سنبھالیں گے۔واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف کی تجاویز میں سب سے اہم سرحد پار کرنسی کی نقل و حرکت کے ڈائریکٹریٹ کا قیام شامل تھا جو قومی سطح پر رقم اسمگلنگ کرنے والوں کی پروفائل بنانے کے ذمہ دار ہیں۔علاوہ ازیں ایک اور کسٹمز آفیسر محمد آصف کا تبادلہ کرتے ہوئے ایف اے ٹی ایف سیل کا ایڈیشنل ڈائریکٹریٹ تعینات کیا گیا ہے جبکہ واجد زمان کو ڈپٹی ڈائریکٹر، ظہور احمد مغل کو سپرنٹنڈنٹ اور ساجد محبوب کو انٹیلی جنس افسر تعینات کیا گیا ہے۔کسٹم افسر کا کہنا تھا کہ محکمہ کسٹمز نے کرنسی اسمگلنگ کے کیس میں گزشتہ 5 برسوں میں 144 افراد کو گرفتار کیا ہے جن میں سے 30 افراد کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران گرفتار کیا گیا۔ادھر محکمہ کسٹم اس بات کا تعین کر رہا ہے کہ کرنسی اسمگلنگ میں ملوث افراد کا تعلق دہشت گرد تنظیم سے تھا یا نہیں جبکہ تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئے گی کہ اس کام سے بنائے گئے پیسوں کو کالعدم تنظیموں نے استعمال کیا گیا یا نہیں۔دہشت گردی کے لیے مالی معاونت کے حوالے سے کوئی کڑی ملنے پر معلومات کو محکمہ کسٹمز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں تک مطلع کیا جائے گا۔دوسری جانب مالی سال 19-2018 کے دوران پاکستان کسٹمز نے 48 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کی کرنسی ضبط کی جبکہ اس سے گزشتہ سال ایک کروڑ 57 لاکھ روپے مالیت کی کرنسی ضبط کی گئی تھی۔تاہم گزشتہ 5 برسوں میں 118 کیسز میں ضبط کی گئی رقم 91 کروڑ 10 لاکھ روپے ہے جبکہ گرفتار افراد میں سے 65 پر فرد جرم عائد کی گئی جبکہ 19 کو بری کیا گیا جبکہ ان کیسز میں ایک کروڑ 80 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…