بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

حکومت کا شارٹ ٹرم قرضوں پربھی انحصاربڑھنے لگا ایشیاء کی ایمرجنگ مارکیٹس میں پاکستان کونسے نمبر پر آگیا بھارت اور سنگاپور کی پوزیشن بھی واضح ہو گئی

datetime 17  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)حکومت کا شارٹ ٹرم قرضوں پربھی انحصاربڑھنے لگا، قرضوں کی شرح خطے میں دوسری بلند ترین شرح پرپہنچ گئی۔انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل فنانس کی رپورٹ کے مطابق سال 2019 کی پہلی سہ ماہی کے دوران دنیا بھر کے مجموعی قرضے30کھرب ڈالراضافے سے2 ہزار460 کھرب ڈالرتک پہنچ گئے، ایشیاء کی ایمرجنگ مارکیٹس میں پاکستان کے قرضے جی ڈی پی کے 73.4 فیصد تک پہنچ گئے، جوخطے میں سنگاپورکے بعد دوسری بلند ترین شرح ہے۔پاکستان کے

حکومتی قرضوں کی شرح گزشتہ سال68.3 فیصد تھی،سنگاپور حکومت کے قرضوں کی شرح 112.6فیصدہے جبکہ تیسرے نمبرپربھارت ہے جس کے قرضوں کی شرح67فیصد ہے تاہم بھارت کی قرضوں کاتناسب سال کے دوران پہلے سے کم ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کے شارٹ ٹرم قرضوں کا تناسب تقریبا60 فیصد ہوچکا ہے جو دنیا میں چوتھے نمبر پر بلند ترین شرح ہے، دنیامیں حکومتی قرضوں کی جی ڈی پی کے تناسب سے سب سے زیادہ شرح جاپان کی ہے،جوسال کی پہلی سہ ماہی کے اختتام پر226.4فیصدتک پہنچ گئی۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…